ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ٹی ایم سی کا مرکز کے خلاف مظاہرہ جاری،’مودی ہٹاؤ، ملک بچاؤ‘کا دیا نعرہ

ٹی ایم سی کا مرکز کے خلاف مظاہرہ جاری،’مودی ہٹاؤ، ملک بچاؤ‘کا دیا نعرہ

Mon, 09 Jan 2017 20:52:13  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 9/جنوری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ترنمول کانگریس کے ممبران پارلیمنٹ نے ایک بار پھر ساؤتھ ایونیو پارٹی دفتر کے باہر مظاہرہ کیا اور ’مودی ہٹاؤ، ملک بچاؤ‘کا نعرہ دیا۔ترنمول کانگریس کے ایم پی گزشتہ کئی دنوں سے دہلی میں مرکزی حکومت کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ان کے ممبر پارلیمنٹ سدیپ بندوپادھیائے کو جو سی بی آئی نے گرفتار کیا گیا وہ غلط ہے،یہ سب مرکزی حکومت کے اشارے پر کیا جا رہا ہے،اس لیے مودی کو ہٹانے سے ملک بچے گا، ان کو ہٹا دینا چاہیے تھا۔پیر کو صبح ترنمول کانگریس کے ممبران پارلیمنٹ کی میٹنگ ہوئی،اس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعظم کے دفتر کے باہر مظاہرہ کیا جائے گا،لیکن دہلی پولیس نے ان کو وہاں جانے سے روک دیا، ساتھ ہی رائے سینا ہل پر دفعہ 144نافذ کر دی گئی اور ساؤتھ ایونیو کے پاس ہی ان کو روک دیا گیا۔اس سے پہلے ترنمول کانگریس کے ممبران پارلیمنٹ وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے قریب مظاہرہ کرنے گئے تھے، پھر انہوں نے وزیر اعظم کے دفتر پر ایک بار پھر مظاہرہ کرنے کی کوشش کی تھی، لیکن اس وقت بھی ان کو وزیر اعظم کے دفتر پہنچنے نہیں دیا گیا تھا اور آج ایک بار پھر انہوں نے میٹنگ کرکے وزیر اعظم کے دفتر کی طرف جانے کا فیصلہ کیا، مگر کامیاب نہ ہو پائے اور ان کو ترنمول کانگریس کے پارٹی دفتر کے پاس ہی روک دیا گیا۔


Share: